سوپور میں غیرمقامی شہری سے شراب کی 25 بوتلیں برآمد

سوپور//سوپور میں پولیس نے ایک غیرمقامی شخص کوگرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیرقانونی شراب کی25بوتلیں برآمد کیں ۔گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت سوہن لال عرف سونو ولددیس راج ساکن قادیان گرداسپور کے طور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس کے خلاف کیس زیرایف آئی آر نمبر251/2020متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے ۔