سوپور میں جنگجوئوں کے5اعانت کار گرفتار:پولیس

سوپور//پولیس نے سوپور میں لشکرطیبہ کے پانچ اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس ،فوج کی22آرآراورسی آر پی ایف کی92ویں بٹالین کے اہلکاروں نے جنگجوئوں کے ان اعانت کاروں کوسوپورکے تجرشریف اور ہارون علاقوں سے گرفتار کیا۔انہوں نے گرفتار کئے گئے اعانت کاروںکی شناخت عارف بلاولدعبدلاحد شیخ،سرتاج احمدشیخ ولدمحمداسماعیل شیخ ،نثاراحمد لون ولدغلام احمدلون،محمدمرتضیٰ بٹ ولدعتیق اللہ اورفیاض احمد گنائی ولدعمبیرگنائی کے طور کی ہے۔ان کے قبضے سے قابل اعتراض موادکے علاوہ 5ہتھ گولے،01یوبی جی ایل تھرور،اور01یو بی جی ایل گرنیڈ برآمد کیاگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افرادایک کیس زیرایف آئی آر نمبر3/2020زیردفعہ427,307,تعزیرات ہنداور3/4بارودی اشیاء کے قانون ،میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ایک اور کیس متعلقہ قانون کے تحت درج کیاگیا ہے۔