سوپور میں جنگجوئوں کے 5 اعانت کاروں کی گرفتار کا دعویٰ

 بارہمولہ // پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوپور میں جنگجوئوں کے پانچ اعانت کاروں کو گرفتار کیاہے۔ پولیس ذارئع نے بتایا کہ سوموار کو فوج کے 22 آر آر اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے سوپور کے تجر اور ہارون علاقوں میں پانچ جنگجوئوں کے اعانت کاروں کو الگ الگ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک یو بی جی ایل اور 5 گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف پہلے ہی یف آئی آر نمبر3/2020زیر دفعات307/427آئی پی سی بومئی تھانہ میں درج ہے۔