سرینگر//پولیس نے سوپورمیں حفاظتی دستوںکے ساتھ ممنوعہ تنظیم لشکرطیبہ کے ساتھ وابستہ دو جنگجومعانین کو گرفتار کرنے اوراُن کے قبضے سے قابل اعتراض موادجس میں ایک گرنیڈ بھی شامل ہے،برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے22آرآر اور 179 بٹالین سی آر پی ایف کے ہمراہ ایک مشترکہ چیک پوائنٹ شالیمارکالونی سوپور کراسنگ پر بنایا ۔چیکنگ کے دوران دومشتبہ اشخاص کو دھرلیاگیاجن کی شناخت آصف رشیدوارولدعبدالرشید وار اور الطاف حسین نجار ولدعبدالاحدنجار کے طور کی گئی ۔تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد جس میں ایک ہتھ گولہ بھی شامل ہے ،برآمد کیاگیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ کام کرنے کااعتراف کیااورکہا کہ وہ یہ گرنیڈ کپوارہ میں کسی جگہ پھینکنے والے تھے ۔پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔