سوپور میں جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات کے دوران فورسز کی ٹیر گیس شیلنگ

 سرینگر/فورسز نے جمعرات کو سوپور میں جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات ادا کرنے والوں پر ٹیر گیس کے گولے داغے۔

جنگجو معراج الدین ساکنہ سوپور گذشتہ روز بڈگام میں ایک جھڑپ کے دوران لشکر کے اعلیٰ کمانڈر نوید جھاٹ سمیت جاں بحق ہوا تھا۔

معراج الدین کی آخری رسومات اقبال مارکیٹ سوپور میں ادا کی جارہی تھیں جس کے دوران فورسز نے ماتم زدگان پرٹیر گیس داغے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹیر گیس شیلنگ اُس وقت ہوئی جب جاں بحق جنگجو کی نماز جنازہ اختتام ہونے والی تھی۔

 اس سے قبل بڈگام میں جاں بحق دوسرے جنگجو کی شناخت کا کام پورا ہوا اُس کی لاش لواحقین کے حوالے کی گئی۔

دریں اثناء لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے آج عدنان لون ولدغلام محمد لون ساکنہ بنڈنہ پلوامہ اور عادل بلال بٹ ولد بلال احمد بٹ ساکنہ ملنگپورہ پلوامہ نامی جنگجوئوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مذکورہ دونوں جنگجو کھریو پانپور میں ایک مختصر جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔