سوپور میں بوسیدہ لاش برآمد

اننت ناگ+سوپور //اننت ناگ میں کنواں دھنس جانے کے سبب ایک مزدور ہلاک جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ا س دوران سوپور میں زینہ گیر علاقہ میں ایک بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ۔درپورہ، کھرم علاقہ میں تین مزدور اس وقت شدید طور پر زخمی ہو گئے جب وہ ایک کنواں کھود رہے تھے۔ کھدائی کے دوران کنواں اچانک دھنس گیا جس کی وجہ سے تینوں مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔مقامی لوگوں نے تینوں مزدوروں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم اس دوران زخمی ہوئے ایک نوجوان سبزار احمد کی موت واقع ہو گئی۔زخمی ہونے والے دیگر دو مزدوروں کی شناخت کھرم درپورہ کے رہنے والے نظیر احمد لون اور شاہد احمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔ڈاکڑوں کے مطابق زخمی مزدوروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے قصبہ سوپورغلام محمدمنڈجی سوپور میں سوموار صبح کو ایک معمر شخص کی لاش پائی گئی۔اطلاعات کے مطابق بوسیدہ لاش کو کئی لوگوں نے منڈجی کے بالائی علاقے میں دیکھااور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی لوگوں کی مدد سے برآمد کیااور شناخت کیلئے اسپتال لیجایا۔