سوپور//قصبہ سوپور کے علاقہ رحیم صاحب مارکیٹ میں نقب زنی کا ایک اور انوکھا واقع پیش آیا جس میں چوروں نے پہلے دوکانات کا صفایا کیا اور بعد میں دوکانات کو نذر آتش کیا۔اس واقعے پر ٹریڈرس فیڈریشنسخت غم و غصے کااظہارکیا ہے۔، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کے دوران چوروں نے رحیم صاحب مارکیٹ محلہ تیلیاں آرم پورہ سوپور میں 6دکانات میں نقب لگائی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان وہاں سے اُڑا لئے گئے جبکہ بعد میںدکانات میں آگ لگادی جس کی وجہ سے سارے دوکانات خاکستر ہوئے جبکہ دکانات کے نذدیک مقامی مسجد شریف کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔فائر سروس عملہ نے بروقت آگ پر قابو پایا اور مزید پھیلنے سے بچایا، اس واقع پر ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے کافی برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہے کہ قصبہ میں مال و جان محفوظ نہیں ہے یہ جان کر بھی حکام خاموش تماشائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات قصبہ میں پیش آئے ہیں جو کافی افسوس ناک ہےں، SMD سوپور سندیپ سنگھ نے بھی متاثرہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور دوکانداروں کو مالی مدد دینے کا وعدہ کیا، جن کی مکانات میں واقع پیش آیا اُن میں عبدالمجید ڈار، محمد سلطان ملک، بشیر احمد ڈار، غلام حسن ڈار، عطا اللہ ڈار شامل ہیں ان میں دو دوائیوں اور دو کریانہ دوکانات تھے۔