سوپور میں آگ کی واردات

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے تجر شریف میں جمعرات کی شام کو آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوا۔تجر شریف سوپور کے محمد سبحان لون کے ایک منزلہ مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے نزدیک ہی قائم فیاض احمد شیخ کے گاؤ خانے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ اگر چہ فائر سروس عملہ نے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پالیا تاہم مکان کا اوپری حصہ اور گاؤ خانہ مکمل طور خاکستر ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم معلوم نہ ہوسکی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آتشزدگان کی بھر پور امداد کی جائے ۔