غلام محمد
سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں اتوار کی دوپہر کو ایک ٹریکٹر الٹنے سے ایک کمسن لڑکا ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوپور کے تجر شریف علاقے میں ایک ٹریکٹر سڑک سے پھسل کرالٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک اور شخص زخمی ہو گیا، جسے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔مہلوک کی شناخت8سالہ کم عمر طاہر احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن شیخ پورہ تجر شریف اور زخمی کی شناخت عادل احمد شیخ ولد محمد امین ساکن تجر شریف سوپور کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا اس سلسلے میں تھانہ بومئی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔