سرینگر:شمالی کشمیر کے وارہ پورہ ، سوپور علاقے میں جمعہ کو رات بھر کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
یہ معرکہ آرائی ضلع بارہمولہ میں گذشہ روز سے جاری ہے۔
ایس ایس پی سوپورجاوید اقبال کے مطابق آج صبح معرکے کی جگہ پر گولیوں کا تازہ تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارہ پورہ آپریشن گذشتہ شام معطل کیا گیا تھا جس کو آج صبح سر نو شروع کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک اس معرکے میں کوئی بھی جنگجو جاں بحق نہیں ہوا ہے۔
ایک پولیس آفیسر اور دو اہلکار گذشتہ روز یہاں اُس وقت زخمی ہوئے تھے جب جنگجوئوں نے اُن پر ایک ہتھ گولہ پھینکا تھا۔