سوپور معرکہ ختم، دو عسکریت پسند جاں بحق: پولیس

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ یہ معرکہ سوپور کے وارہ پورہ علاقے میں آج صبح سے جاری تھی۔

پولیس نے کہا کہ معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی شناخت کی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ آدھی رات کو شروع ہواتھا جو دن بھر جاری رہا ۔

اس سے قبل فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

حکام نے علاقے میں موبائیل انٹرنیٹ معطل کردیا ہے جبکہ دفعہ144کے تحت پابندیاں بھی عاید کی ہیں۔