سوپور معرکہ آرائی میں جاں بحق تین جنگجوﺅں کی شناخت ہوگئی

سرینگر//پولیس نے اُن تین جنگجوﺅں کی شناخت کرلی جو منگل کو شمالی ضلع بارہممولہ میں سوپور علاقے کے پیٹھ سیر میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
ایک پولیس بیان کے مطابق جاں بحق جنگجوﺅں میں فیصل فیاض ولد فیاض احمد ٹھوکر اکن کاپرن شوپیان ، غلام مصطفیٰ شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکنہ ٹیکی پورہ کپوارہ اور رمیز احمد گنائی ولد عبد المجید گنائی سکنہ زیپور دھرمتی ، شوپیان شامل ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ جاں بحق تینوں جنگجوﺅں کا تعلق لشکر/ٹی آر ایف سے تھا۔
یاد رہے کہ یہ معرکہ آرائی گذشتہ شب اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔