سوپور مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے: پولیس

نیوز ڈیسک
سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور کے تلہ بل علاقے میں منگل کو لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم آرائی میں مارے گئے ہیں۔

 

قبل ازیں جیش محمد کے دو عسکریت پسند ،جن میں ایس آئی فاروق میر کو قتل کرنے کا ذمہ دار بھی شامل تھا، پلوامہ تصادم میں مارا گیا ہے۔

 

پلوامہ اور سوپور میں 10 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دو مسلح تصادموں میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔