سوپور قصبہ کی سڑکوں سے قبضہ ہٹایا گیا | میونسپل کونسل اور پولیس کی مشترکہ کارروائی

 سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں منگل کے روز میونسپل کونسل اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سڑکوں سے قبضہ ہٹایا گیا۔اس بارے میں میونسپل کونسل کے افسران کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران قصبے کی سڑکوں پر چھاپڑی فروشوں اور دوکانداروں نے قبضہ جمایا ہے، جس سے گاڑیوں اور راہگیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور جگہ جگہ ٹریفک جام دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ اے ڈی سی سوپور کے کہنے پر یہ مہم شروع کی گئی۔ قصبہ کے مین چوک، چھوٹا بازار، اقبال مارکیٹ، بس سٹینڈ روڑ اور تحصیل روڑ پر چھاپڑی فروشوں اور دوکانداروں نے جو قبضہ جمایا تھا اسے پوری طرح ہٹایا گیااور یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔