سوپور قصبہ ترقیاتی عمل میں حکام کی نظروں سے اوجھل:اکنامک الائنس

سوپور// اکنامک الائنس سوپور نے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصبہ میں پچھلے ترقیاتی پروجیکٹوں پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔قصبہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الائنس کی ایک میٹنگ چیئرمین حاجی محمد اشرف گنائی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ قصبہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہے۔الائنس چیئرمین نے کہا کہ قصبے میں ڈرنیج سسٹم بیکار ہے جبکہ بازاروں میں کہیں بھی کوئی بیت الخلاء تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ کی سڑکیں خستہ ہوچکی ہیں ۔میٹنگ میں اس الائنس کے تمام ممبران نے شرکت کی۔