سوپور سڑک حادثہ میں زخمی شخص ہسپتال میں لقمہ اجل

سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے بٹنگو علاقے میں جمعرات کی شام ایک 65 سالہ شخص کی تیز رفتار دو پہیہ گاڑی کی ٹکر سے موت ہو گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق ایک 65 سالہ شخص جس کی شناخت عبدالمالک ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکن مقیم شہید میر کے نام سے ہوئی ہے کو دو پہیہ گاڑی کی ٹکر سے شدید چوٹیں آئیں۔
 
اس شخص کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے سری نگر کے ہسپتال منتقل کردیا اور آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
 
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
 
اس دوران پولیس نے اس سڑک حادثہ کے متعلق مقدمہ درج کر لیا۔