سوپور جھڑپ : جاں بحق ہوئے 2 جنگجو گانٹہ مولہ میں سپرد خاک

 بارہمولہ// شمالی قصبہ سوپور کے وارپورہ علاقے میں جمعہ کو ایک جھڑپ میںجاں بحق کئے گئے دوعدم شناخت جنگجوئوںکو گانٹہ مولہ بارہمولہ میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جنگجو ئوںکی لاشوں کو سنیچر رات دیر گئے گانٹہ مولہ  پہنچا یا گیا ۔ جس کے بعد شیری پولیس تھانہ سے واپستہ پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے مذکورہ جنگجوئوں کو رات دیر گئے گانٹہ مولہ میں سپرد لحدکیا گیا۔