سوپور بچائو ٹورنامنٹ، موسیٰ بیلوز کامیاب

سوپور //سوپور میں ہائر سیکنڈری گرائونڈ کے صبحان سٹیڈیم میں جاری سوپور بچائو فٹبال ٹورنا منٹ میں محمدن فٹبال کلب اور موسیٰ بیلوز سوپور کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پہلے ہالف میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کھیلا جس کے بعد دوسرے ہالف میں موسیٰ بیلوز سوپور ایک گول کرنے میں کامیاب ہوااور میچ کو 1-0 سے اپنے نام کر لیا۔ میدان میں کئی شائقین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھے ۔