سوپور اور کپوارہ میں شدید ژالہ باری

 سوپور+کپوارہ//سوپور اور کپوارہ میں ژالہ باری نے میوہ باغات اور کھیتوں میں تباہی مچادی ہے۔ سوپور کے زینہ گیر، بوٹنگو، ملمان پورہ، جانوارہ، وٹلب، منڈجی اور شیوہ میں جمعہ کی شام5بجے شدید ژالہ باری ہوئی جو 5منٹوں تک جاری رہی۔ ژالہ باری سے میوہ باغات اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔ ادھر شمالی ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو بعد دوپہر موسم نے اس وقت کروٹ لی جب کسان اپنی کھیتوںمیں پنیری کے کام میں لگے ہوئے تھے ۔ ضلع میںدن کو اگرچہ کھلی دھوپ تھی اور کسان اپنے کھیتوں میں پنیری لگانے کے کام میں مصروف تھے کہ موسم نے چانک کروٹ لی اور زور دار موسلا دار بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جو قریب آدھہ گھنٹہ تک جاری رہا ۔بتا یا جاتا ہے کہ ہندوارہ کے راجپورہ ،زچلڈارہ ،آہگام ،مارو ،وارپورہ جبکہ کپوارہ کے گزریال ،وارسن ،ریشی گنڈ اور دردسن علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری سے بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کی وجہ سے دھان کی پنیری ،سبزی کی کیاریو ں اور میوہ با غات کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے ۔