سوپور اورڈیگیانہ جموں میں 2بہنوں سمیت3کمسن بچیاں ڈوب کر لقمہ اجل

عظمیٰ نیوز سروس

 

سوپور+جموں// سوپور علاقے میں جمعہ کی شام ایک کمسن بچی نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی۔پولیس نے بتایا کہ ایک 5 سالہ کمسن ہب ڈانگر پورہ علاقے میں نالہ کرد میں ڈوب گئی، جس کے بعد بچائو کارروائی شروع کی گئی۔ بعد ازاںکمسن کی لاش مقامی لوگوں اور پولیس نے نالے سے بر آمد کی۔ادھرجموں ضلع کے ڈیگیانہ علاقے میں 2کمسن بہنیں نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں۔2 بہنیں تین سالہ آروشی اور اسکی بڑی بہن 5سالہ شیوانی دختر رام داس ساکن سچیت گڑھ حال ڈگیانہ عمریں 3 اور 5 سال ہیں، جمعرات شام دیر گئے جموں ضلع کے ڈگیانہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئیں، جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی،اوراس دوران دونوں کے نہرمیں ڈوبنے کا اندازہ ہوا۔ کمسن بہنوں کی لاشوں کو نکالنے کیلئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور جموں پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا ۔حکام نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے بعد کمسن بہنوں کی لاشیں نکالی گئیںاور طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد دونوںکی میتوںکو لواحقین کے سپرد کیاگیا ۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔