سوپور//براٹھ کلاں سوپور میں ایک21برس کانوجوان گھرمیںبجلی کی ننگی تارسے چھوجانے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ زبیراحمدمیرولدعبدالمجیدمیر کوگھروالوں نے بجلی کی کرنٹ لگ جانے کے بعدغسل خانے میں بیہوش پایا۔اُسے اگرچہ فوری طور سب ضلع اسپتال سوپور لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔قابل ذکر ہے کہ یہ اِسی گائوں میں بجلی کی کرنٹ لگ جانے سے موت کادوسراواقعہ ہے۔گزشتہ ہفتے اِسی گائوں میں ایک ٹرک پر ہائی ٹینشن بجلی ترسیلی لائن گر جانے سے ٹرک ڈرائیور کی موت ہوئی تھی۔