سوپورمیں نقب زنی دکان سے سازوسامان اُڑالیاگیا

سوپور//شمالی قصبہ سوپورمیں دوران شب نقب زنوں نے ایک دوکان سے لاکھوں روپئے مالیت کا سازوسامان اڑالیا ۔پیرکی صبح محمد شفیع صوفی نامی ایک تاجر جب اپنی دکان کھولنے کیلئے چھوٹا بازار پہنچاتووہ دکان کھولتے ہی ششدر رہ گیا جب اُس نے دکان کے اندرموجودساراسامان غائب پایا۔نقب زنوں کا شکار ہوئے اس تاجر نے کہاکہ دکان کی اوپروالی منزل میں گودام ہے اوراسی گودام سے نقب زن دوران شب دکان میںداخل ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دکان میں موجودلاکھوں روپے مالیت کاسازوسامان اُڑالیاہے ۔مذکورہ تاجر نے اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کیا ہے۔