سرینگر//ایس ڈی پی او رفیع آباد کی سربراہی میں پانزلہ پولیس ٹیم نے روپوش ملزم نصیر احمد خان ولد عاشق خان ساکن لڈی آنگن رفیع آباد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ مذکورہ شخص قانون نافذ کرنے والے ادارے کو پولیس اسٹیشن پانزلہ اور ڈنگی وچھ میں درج جرائم کے کئی کیسوں میں مطلوب تھا۔ غور طلب ہے کہ یہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے کافی عرصہ سے روپوش تھا۔
سوپورمیں روپوش ملزم گرفتار
