سوپورمیں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر

سوپور//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جگہ جگہ غلاظت اور گند گی کے ڈھیر جمع ہونے کے نتیجے میں علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہوا ہے۔ علاقے میں غلاظت اور کوڑے کی موجود گی کی وجہ سے عفونت پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔