سوپور //غلام محمد//سوپورمیں پولیس وفورسز نے سوموار کو ایک مشترکہ کاروائی کے دوران دار پورہ کراسنگ پر ایک ناکے دوران جنگجوئوں کے دواعانت کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پو لیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر دار پورہ بومئی کراسنگ پر آرمی کے 22 آر، آر، پولیس اور سی آر، پی، ایف نے ناکہ چیکنگ عمل میں لائی اور وہاں سے گزرنے والے جنگجوؤں کے دوسرگرم اعانت کاروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت پولیس نے اشفاق احمد میر اور محمد شفیع بٹ کے طور کی۔ ان کے قبضے سے پولیس نے ایک ہینڈ گرنیڈ اور اے، کے۔47 کے 20 راونڈ برآمد کئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔