سوپورسڑک حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

سرینگر// شمالی ضلع بارہمولہ میں سوپور کے بوٹنگو علاقے میں گذشتہ شام ایک حادثے کے دوران موٹرسائیکل پر2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار20سالہ آزاد احمد لون ولد غلام رسول لون ، جو ہٹلنگو سوپور کا رہائشی تھا ، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے میں ہتلنگو کا ایک اور رہائشی راشد نذیر میر ولد نذیر احمد اور محمد عمر لون زخمی ہوگئے اور انہیں ایس ڈی ایچ سوپور پہنچایا گیا۔
بعد ازاں دونوں کو جدید علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا جہاں راشد آج صبح دم توڑبیٹھا۔
پولیس ذرائع نے اس سڑک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس چوکی وارپورہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔