سونہ وار میں حضرت سید یعقوب صاحبؒ کا عرس تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

 سرینگر// حضرت سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار کا سالانہ عرس مبارک تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا،جس کے دوران درودو اذکار اور نعت خوانی کی مجالس کا اہتمام بھی ہوا۔ اس سلسلے میں رات بھر آستان عالیہ حضرت سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار میں شب بیداری ہوئی اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے روح پرور مجالس میں حصہ لیا ۔علماء نے اسلام کے آفاقی پیغام کے علاوہ حضرت سید یعقوب ؒ کی سوانح حیات ر رشنی ڈالی۔رات بھر روحانی مجالس کے دوران رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔دن بھر بھی آستان عالیہ پر ختمات المعظمات دورود و اذکار،قران خوانی اور منقبت شریف کی مجالس کا اہتمام ہوا،جن میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر حاضری دی اور روح پرور مجالس میں شرکت کرنے کے علاوہ نماز جمعہ ادا کی۔