سونہ مرگ ۔گمری شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام دوبارہ شروع

 کنگن// 434کلو میٹر طویل سونہ مرگ گمری شاہراہ پر بیکن نے دوبارہ برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے تاکہ خطہ لداخ اور کرگل کے لوگوں کو سرینگر آنے جانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ویجیک اور ہماک پروجیکٹ نے دراس سے گمری تک برف ہٹانے کا کام مکمل کیا ہے جبکہ گگن گیر سے بیکن نے رانگا تک سوموارکو برف ہٹانے کا کام مکمل کیا۔ بیکن ذرائع نے بتایا کہ اگر موسم ساز گار رہا تو شاہراہ پر جلد ہی برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ ہفتے بالائی علاقوں میں ہوئی بھاری برفباری کی وجہ سے ویجیک اور ہماک پروجیکٹوں کی سینکڑوں گاڑیاں جن میں سیمنٹ اور دیگر سامان بھرا ہوا ہے سرینگر میں درماندہ ہوکے رہ گئے ہیں جن کو ضروری لداخ کی طرف روانہ کرنا ہے ۔ویجیک پروجیکٹ کے کرنل راج لوہانی نے اسکی کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ ویجیک نے دراس سے گمری تک شاہراہ پر گذشتہ روز ہی برف ہٹانے کا کام مکمل کیا ہے جبکہ اطلاع کے مطابق گگن گیر سے سونہ مرگ تک بیکن نے رانگا تک برف ہٹانے کا کام سوموار کے روز کو مکمل کیا ہے انہوں نے بتایا کہ جب تک موسم ساز گار رہے گا تب تک لداخ شاہراہ کو آمد رفت کے لئے بحال رکھا جائے گا تاکہ کرگل اور لداخ کے لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ بھاری برفباری کے بعد ہماک اور ویجیک پروجیکٹوں کے علاوہ فوج کی سینکڑوں گاڑیاں جن کو لداخ کی طرف روانہ ہونا تھا بھاری برفباری کی وجہ سے سرینگر میں ہی درماندہ ہوگئے ہیں جن کو شاہراہ کھولتے ہی لداخ کی طرف روانہ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ صوبائی انتظامیہ کشمیر نے سونہ مرگ گمری شاہراہ کو 10دسمبر سے آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔