سونہ مرگ کے پہاڑوں پر ہلکی بر ف باری

کنگن//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق گذشتہ شب سے ہوئی موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں پر تازہ مگر ہلکی برفباری ہوئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن، گنڈ کلن گگن گیر سونہ مرگ، زوجیلا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آج صبح تک جاری رہا۔
 اس دوران موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ سونہ مرگ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی کی لہر دوڑ گئی اور شدید گرمی میں راحت کا احساس ہوگیا۔