کنگن/ غلام نبی رینہ //سونہ مرگ میںایک نالے پرپل ٹوٹ جانے کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر چہ سونہ مرگ شاہراہ کوآمدو رفت کیلئے بحال کیا گیا ہے اور لوگ وہاں پہنچ رہے ہیںلیکن پل ٹوٹ جانے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر پل پر جلد کام شروع نہیں کیا گیا تو انہیں مزیدپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کو تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔