سونہ مرگ میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی

کنگن//سونہ مرگ میں ٹریفک جام سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے سلسلے میں منگل کوسونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک مہم کا آغاز شروع کیا ۔ سونہ مرگ میں پارکنگ ہونے کے باوجود بھی ڈرائیور اپنی گاڑیاں سڑک پر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک جام لگ جاتا ہے۔ ٹریفک جام سے لوگوں کو نجات دلانے کے لئے چیف ایگزیکٹو افسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد راتھر نے سونہ مرگ پولیس کے ہمراہ ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی گاڑیاں مجوزہ جگہوں پرپارک کریں اور جو ڈرائیور سڑک پر گاڈی کو اپرتک کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔