کنگن//عالمگیر وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں جموں کشمیر میں اسکولی بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے وہیں سکولوں کے بند رہنے سے بچوں کے کھیل کود کی سرگرمیاں بھی لگ بھگ ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ خوش آئندہ بات یہ ہے کہ سونہ مرگ میں نئی پود سکینگ کی طرف راغب ہورہی ہے اور متعدد طلباء سکینگ کے گُر سیکھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ دوردراز پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان ان طالب علموں سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کبھی کبھی سونہ مرگ میں آکر سیکنگ سیکھتے ہیں اور اس دوران لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔مذکورہ بچے سکینگ کی طرف اس قدر راغب ہوگئے ہیں کہ وہ اس کھیل کے تمام گُر سیکھ کر ریاست اور ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں ۔
سونہ مرگ میں طلباء سکینگ کی طرف راغب
