سونہ مرگ میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ | کرگل کی طرف روانہ ہونے کے انتظار میں

غلام نبی رینہ
کنگن//سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں ٹاٹا موبائل گاڑیاںکرگل کی طرف روانہ ہونے کے انتظار میں ہیں لیکن ابھی تک ان گاڑیوں کو کرگل کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے ۔یہ گاڑیاں سبزیوں سے لدی ہوئی ہیں۔ان ٹاٹا موبائل گاڑیوںکے ڈرائیوروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعرات کی شام کو جب وہ گگن گیر پہنچ گئے تو ان کو سونہ مرگ جانے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن دس بجے رات کو انہیں سونہ مرگ کی طرف روانہ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز سونہ مرگ میں قائم ٹریفک پولیس نے اگرچہ ان کو بتایا کہ ابھی آپ کو کرگل جانے کی اجازت نہیں ہے اور اس کے بعد کئی ٹاٹا موبائل گاڑیوںکے شیشے ٹریفک پولیس نے توڈئے جس کی وجہ سے ان کو نقصان سے گزرنا پڑا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل سنتوش سکھ دیو نے اس سلسلے میں بتایا کہ جمعہ کو اس بارے میں صوبائی کمشنر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہورہی ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زوجیلا کے کئی مقامات پر ابھی جو برفانی تودے گرآتے ہیں وہ ابھی نہیں آئے ۔