سونہ مرگ میں سیلانیوں کا بھاری رش

سونہ مرگ//سونہ مرگ میںمقامی سیلانیوں کی خاصی تعداد سے اتوار کو چہل پہل دیکھنے کوملی، جس کے نتیجے میں یہاں رونق لوٹ آئی ہے۔ اس دوران تھاجواس میں مقامی سیلانیوں کے علاوہ غیر ریاستی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں کے سبززاروں سے لطف اندوز ہورئے۔تاہم کئی سیلانیوں نے شکایت کی کہ تھاجواس جیسی خوبصورت جگہ پر بیت الخلاء موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔