سونہ مرگ میں سیلانیوں نے ایس اوپیز پائوں تلے روندے

کنگن//اتوار کو لاک ڈائون کے باوجود سونہ مرگ میں سیلانیوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا ،جنہوں نے نہ صرف کووِڈ – 19ایس اوپیز کوپیروں تلے رونداتھا بلکہ جگہ جگہ ان سیلانیوں نے کوڑے کرکٹ اور گندگی پھیلا دی تھی۔پولیس نے اس دوران کووِڈ رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ بھی وصول کیا۔ اتوارکو سرینگر اور دیگر مقامات سے مقامی سیلانیوں کی بڑی تعدادسیاحتی مقام سونہ مرگ میں دیکھنے کو ملی ،جو سونہ مرگ کے مختلف مقامات پر ٹھنڈ کا لطف لے رہے تھے ۔ بیشتر سیلانی بغیر ماسک اور سماجی دوری کے دیکھے گئے۔ اس دوران اگرچہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کوٹھکانے لگانے کیلئے ڈسٹبن دستیاب رکھے ہیں لیکن کئی مقامی سیلانیوں نے کوڑا کرکٹ ڈسٹبین کے بجائے سڑکوں اور پارکوں میں پھینک دیا جس کی وجہ سے یہاں جگہ جگہ گندگی دیکھنے کو ملی ۔اس دوران انتظامیہ کی طرف سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سونہ مرگ پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں سے بھی جرمانہ وصول کیا۔