کنگن+بانڈی پورہ//صحت افزا مقام سونہ مرگ کے تھجواس علاقے میں 54 برس کی ایک خاتون سیاح عارضی پل پرپیر پھسلنے سے نالہ میں ڈوب کر دم توڑ بیٹھی۔ سونہ مرگ کے تھجواس میں سیرو تفریح پر آئے ہوئے چنئی کی ایک 54برس کی خاتون سیاح مس سمیتا ایک عارضی پل پر تصویر لے رہی تھی جس کے دوران وہ اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکی اور نالہ میں ڈوب گئی۔خاتون کے سر میں گہری چوٹ آئی،اگرچہ وہاں پر موجودہ لوگوں نے اسے نالہ سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی ۔ادھرضلع بانڈی پورہ میں زینہ گیر اشم سونہ واری کے مقام پر ایک موٹرسائیکل زیر نمبر JK05-6742 پر سوار نوجوان بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرایا جس کے بعد اسکی موت واقع ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار وسیم احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن چک چندرگیر تیز رفتاری کے ساتھ ایک بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا یا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا اور اس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اے مردہ قراردیا ۔ادھرسرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر ننی نارہ کے مقام پر سڑک پر میکڈم بچھانے کے دوران25 سالہ فیاض احمد کاچرو ولد عبدالغنی ساکن بانہال نامی مزدور روڑ رولر کے نیچے کچلا گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے روڑ رولر کا ڈرائیور گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر گاندربل میں وائیل پل سے سکوٹی سوار الطاف احمد ڈار ولد عبدالسلام ساکن بونیار ضلع بارہمولہ سکوٹی زیر نمبر JK01G-2763وائل کے مقام پر نالہ سندھ پر بنے لوہے کے پل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔ادھر کپوارہ کے کنن پوشہ پورہ ایک کمسن سرکاری سکول کے نزدیک ایک تالاب میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ 4سالہ ایان الطاف بٹ ولد محمد الطاف بٹ ساکن کنن پوشہ پورہ ہفتہ کی دوپہرتالاب میں ڈوب گیا۔ کمسن ایان کو فوری طورپر تالاب سے نکالا گیاتاہم ڈاکٹرو ں نے ایان کو مردہ قرار دیا ۔