سونہ مرگ شاہراہ پر آمد و رفت بحال

کنگن//سونہ مرگ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔ 
 
 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سونہ مرگ کے ہنگ پر بھاری برکم برفانی تودہ گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی تھی تاہم بھاری برفباری کے نتیجے میں باڈر روڈ آرگنائزیشن نے بدھ کے روز برفانی تودہ گرنے کے خطرے کے پیش نظر برف ہٹانے کا منسوخ کیا تھا۔
 
 اس دوران جمعرات کو موسم میں معمول کے مطابق بہتری آنے کے ساتھ ہی بی آر آواز نے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا اورشاہراہ کو آمدورفت کے قابل بنایا ہے۔