سونہ مرگ، مغل روڑکنگن اور کوکرناگ میں سڑک حادثات

کنگن+شوپیاں+عارف بلوچ //سونہ مرگ ،مغل روڑ، کنگن اور کوکرناگ میں الگ الگ سڑک حادثات کے دوران ایک خاتون سمیت 3شہری ہلاک جبکہ 17زخمی ہوئے ہیں ۔ نیلہ گراٹھ سونہ مرگ سے کلن گنڈ کی طرف آرہی ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK16A-6111  ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حاجی قبر شتکڑی کے مقام پر نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور22سالہ سہیل احمد بٹ ولد عبدل رحیم بٹ ساکن مڈپورہ ریول گنڈ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت 20سالہ آصف حسین بلتی ولد محمد حسین بلتی ، 45سالہ محمد مختار بلتی ولد محمد علی، 28سالہ سکینہ بیگم ذوجہ محمد قاسم بلتی اور 1برس کی نورین دختر محمد قاسم ساکن نیلہ گراٹھ سونہ مرگ کے بطور ہوئی ہے، زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیاہے جہاں سے 2 زخمیوں کومزید علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ میں ہلاک ہوئے نوجوان کی لاش ان کے گھر پہنچ گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔دھریں اثنا  ،مامر کنگن میں ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبرJK04B,9764 نے راہ چلتی ایک خاتون جس کی شناخت 70سالہ تاجہ بیگم زوجہ محمد عبداللہ رینہ ساکن مامر کنگن کے طور ہوئی ہے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح سے زخمی ہوگئی، اگرچہ مزکورہ خاتون کو فوری طور پر ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا، کنگن پولیس نے ٹاٹا موبائل ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 18/2020درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اُدھر شوپیان ضلع میںسنیچر کی شام قریب 5 بجے ایک ٹیمپو گاڑی زیر نمبر JK02AQ/5944جو سرنکوٹ سے شوپیان کی طرف آرہی تھی کو مغل روڑ پر دبجن اور ہیرپورہ علاقے کے درمیان حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 12افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو فوراً ضلع ہسپتال شوپیان علاجِ و معالجہ کیلئے پہنچایا گیاجن میں 6 شدید زخمی ہوئے افراد کو علاج ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔ اُدھر زلنگم کوکرناگ میں ہفتہ کی شام دو اسکوٹی زیر نمبراتJK03J/2752اورJK03J/5138 کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں عبدالحمید بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکنہ زلنگام کوکرناگ موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوا جس کو علاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔