سونمرگ میں ٹریفک جام روز کا معمول | عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

غلام نبی رینہ
کنگن//سونہ مرگ میں پارکنگ کی کمی کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے جس کے نتیجے میںعام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تجارت پیشے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ شتکڑی سے سونہ مرگ تک بڑے بڑے ہوٹلوں کے باہران دنوں ٹریفک جام لگ جاتا ہے۔ ٹریفک جام سے عام لوگوں اور مسافروں کو نجات دلانے کے لئے ٹریفک پولیس کوئی اقدام نہیں کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک رورل گاندربل معراج الدین رینہ نے بتایا کہ سونہ مرگ میں ٹریفک جام پر جلد ہی قابو پایا جائے گا تاکہ سیاحوں اور مسافروں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ رانگہ موڈ پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تعینات رکھا گیا ہے اس میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیرو پوائنٹ زوجیلا کی طرف سیرو تفریح پر جانے والے سیاحوں اور لداخ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈی ایس پی موصوف نے مزید بتایا کہ لداخ شاہراہ پر چلنے والی مال بردار گاڈیوں کو اگر اوور ہایٹ ہوگی ان کے خلاف ٹریفک قوانین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زیرو پوائنٹ زوجیلا کی طرف جانے والی گاڈیوں کے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ اپنی گاڈیوں میں فسٹ ایڈکٹ وغیرہ رکھیں اور جس کے پاس کاغذات برابر نہیں ہونگے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔