سوندراور پدیارنہ کشتواڑ میں میٹنگوں کا اہتمام

کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے فوج کی جانب سے ضلع کے سوندر اور پدیارنہ علاقوں میں ایکتا میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔میٹنگوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا دار ی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس تقریب سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔