سول سروس امتحانات کیلئے کوچنگ

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے سینٹر فار کیئریر پلاننگ اینڈ کونسلنگ سول سروس کے خواہشمنداعلی میرٹ امیدواروں کو اس سال سوفیصدمفت کوچنگ فراہم کرے گا۔ سی سی پی سی کے ڈائریکٹر پروفسیرمحمد اسحاق گیر نے کہا کہ سینٹر کامقصدبہترین ٹیلنٹ کوبہترین ممکنہ کوچنگ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ IASاورKASامتحانات میں کامیاب ہوں۔اگلے ماہ سے شروع ہونے والایہ دس ماہ کا کورس پروگرام ہمہ وقتی ہوگاتاہم اس میں رہائش کی سہولیات فراہم نہیں ہوگی۔پروفسیر گیر نے کہا کہ یہ پروگرام آف لائن موڈ میں ہوگاتاہم اگر ضرورت پڑی تو پروگرام کو آن لائن بھی جاری رکھاجائے گا۔یہ اس بات پرمنحصرہوگاکہ کووِڈ- 19کے حالات کیسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا تحریری امتحان کی بناپر منتخب ہوئے تمام امیدواروں سے50000روپے کی ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی ،تاہم 50منتخب امیدوارجو تحریری امتحان ،حاضری اور مسلسل نگرانی اورکارکردگی میں سرفہرست رہے ہوں ،کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ پروفیسر گیر نے کہا کہ فیس میں یہ چھوٹ سینٹرل کونسل کی مالی معاونت سے دی جارہی ہے۔اس سلسلے میں درخواست فارم سی سی پی سی کی ویب سائٹ   ccpc.uok.edu.in) سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔