سول سروسز امتحان میں ریاست کے 15امیدوار کامیاب

سرینگر//یو نین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سو ل سروسز امتحانات سال 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 15امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڈ دئیے ،جبکہ ان امتحانات میں پہلی پو زیشن حیدر آباد کے انو دیپ دوری شیٹی نے حاصل کی ۔ ان امتحا نات میں ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 3 امیدواروں نے پہلے 100میں جگہ بنائی ہے اور فضلل حسیب پیرنے 36 واں،راہول بٹ نے 68واں، جبکہ ابھیشیک شر ما نے 69 واں مقام حاصل کیا ہے ۔فضلل حسین نے اپنی ابتدائی تعلیم بر ن ہال سکول سرینگر سے حاصل کی ہے اور اسکے کے بعد جموں کے ایک کالج سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ۔ان کے والدڈاکٹر فاروق احمد پیر ڈایکٹرایکا ڈمکس اسٹیٹ بو رڈ آف اسکول ایجو کیشن ہیں۔69ویں رینک ھاصل کر نے والے ابھیشیک شر ما فلڈ کنٹرول اینڈ ارگیشن محکمہ میں جو نیئر انجینئر کے عہدے پر تعینات ہیں اور وہ کشتواڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔سال رواں مجموعی طور پر 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں 750 مرد اور 240 عورتیں شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ یو نین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے جانے والے ان امتحا نات میں تقریبا 40 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گذشتہ سال 50 مسلم امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔