سولنہ میں شہری کے خلاف کیس درج

سرینگر//سولنہ پائین میںشادی کی تقریب میں پٹاخے سرکنے کی وجہ سے علاقہ میں خوف دہشت پھیل گئی جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ 9 ستمبر کو رات کے ساڑھے10بجے سولنہ پائین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے نتیجے میں پورے علاقہ میں خوف و دہشت پھیل گیا کہ شاید فدائن حملہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کئی مقامی شہریوں نے پولیس اسٹیشن کو فون کرکے صورتحال جاننے کی کوشش کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانکاری حاصل کرنے چاہی تو پتہ چلا سولنہ پائین میںایک شہری کے گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی اور اس دوران یہاں پٹاخے سرکے گئے جس کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئیں۔کورونا وباء کے بیچ شادی کی تقریب میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں مذکورہ شہری کے خلاف پولیس اسٹیشن شیر گٖڈھی میں ایف آئی آر زیر نمبر 45/2020کے تحت کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی ۔