سوشل میڈیا کا غلط استعمال | پلوامہ میں نوجوان گرفتار

پلوامہ // پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے پلوامہ کے مضافاتی گائوں میں ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے اور اسکے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ایک بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد ولد عبدالغنی ساکن بونورہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز مواد پھیلارہا تھا۔ میر مشتاق کی جانب سے جو سرگرمیاں کی جارہی تھیں وہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور جو غیر قانونی ہونے کے زمرے میں آتی ہیں۔چنانچہ میر مشتاق کیخلاف کیس زیر نمبر6/2022درج کر کے اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔