سوشل میڈیا کا غلط استعمال | راجوری میں ایک گرفتار

سمیت بھارگو

راجوری //پولیس نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کوٹرنکا سب ڈویژن علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک حساس ویڈیو شیئر کرکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت محمد یاسر ولد محمد اسلم ساکن سمنا مال، ناگا تھب، موجودہ کوٹرنکا کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا، “ملزم نے ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا جس سے ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے”۔”حساس ویڈیو میں علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی بڑی صلاحیت تھی۔”انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی فعل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آرزیر نمبر 123/2023 کے تحت تھانہ کنڈی میں درج کر لیا ہے۔