سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو قوانین کی پابندی کرنی ہوگی:روی شنکر پرساد

نئی دہلی//یو این آئی// سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق معاملوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت نے کل واضح الفاظ میں کہا کہ ان کمپنیوں کو دوہرے معیار ترک کرکے ملک کے آئین اور قوانین کی مکمل پابندی کرنی ہوگی یا بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے راجیہ سبھا میں جمعرات کے روز ضمنی سوالوں کے جواب میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرتی ہے اور یہ بھی خیال کرتی ہے کہ اس سے لوگوں کو بااختیار بنایا جاتا ہے لیکن اگر ان کا غلط استعمال کرکے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں یا تشدد بھڑکایا جاتا ہے ۔