سوشل میڈیا پر اسرائیلی میجر کا شرمناک ویڈیو وائرل

یواین آئی

تل ابیب// غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی سات اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران قابض فوج پر سنگین جنگی جرائم کے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں جہاں فوج نے جان بوجھ کو ایسے گھروں اور عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جن میں عام شہری، خواتین اور بچے جان سے گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک فوجی افسر کو ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے سے قبل یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ دھماکہ میں اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں‘۔گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والا یہ کلپ 271 ویں کمبیٹ انجینیرنگ بٹالین سے تعلق رکھنے والے ایک اسرائیلی میجر موشے گرنبرگ کا بتایا جاتا ہے۔