کولمبو//سوشل میڈیا پر سنت جے سوریہ کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی۔کسی نے غلط خبر پھیلائی کہ سنت جے سوریہ کینیڈا میں ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جس کی تردید خودسری لنکا کے سابق اوپنر کرچکے ہیں، البتہ بدستور اس افواہ کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر بھی پھیلا جا رہا ہے ۔اسی حوالہ سے ہندوستان کے اسپنر روی چندرن اشون نے بھی ٹوئٹر پر خبر کی تصدیق چاہی ہے ۔ انھوں نے کہاکسی نے مجھے جے سوریہ کی موت کے بارے میں واٹس ایپ کیا،کیا یہ خبردرست ہے ، جس پر شائقین نے انھیں اصل حقیقت سے آگاہ کیا۔یو این آئی
سوشل میڈیا پرجے سوریہ کے انتقال کی جھوٹی خبر
