سوشل میڈیا پراہانت آمیز ریمارکس

سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں پولیس نے ایک ’ایس پی او‘ کو مخصوص فرقے کے خلاف سماجی میڈیا پر’’اہانت آمیز پیغامات‘‘ درج کرنے پر گرفتار کر کے اسکے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایس پی او  پیر خالد بیلٹ نمبر235/SPOنے ایک مخصوص فرقہ کے خلاف سماجی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اہانت آمیز پیغام درج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پولیس تھانہ ڈنگی وچھہ رفیع آباد کو کو تحریری شکایت موصول ہوئی،کہ مذکورہ ایس پی او کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 12/2021 U/S 295 A/153 A تعزیرات ہند درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔