سوامی وویکانند 2بار کشمیروارد

 سرینگر// سری راماکرشنا مشن سرینگرمیںمحکمہ ڈاک نے جوانوں کے قومی دن کے موقعہ پر سوامی وویکانند کے دورہ کشمیر پر مبنی ایک خاص یادگار جاری کیا۔اس موقعہ پرسیکریٹری راما کرشنا مشن سوامی رتاتمندا،صدر راماکرشنا مشن پروفیسر بی این کول،اورچندرموہن بھٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹل سروسز جموں کشمیر موجودتھے۔سوامی وویکانندنے دوبار کشمیر کادورہ کیا۔پہلی بار وہ یہاں  10ستمبر1897کو سرینگر پہنچے تھے اور جسٹس رشی بار مکھوپادھیائے کے مہمان تھے اور مہاراجہ سے بھی ملاقات کی۔اس کے بعد وہ یہاں سے مری کیلئے روانہ ہوئے اور وہاں سے راولپنڈی گئے۔دوسری بار وویکانند راولپنڈی کے راستے جولائی 1898میں کشمیر وارد ہوئے۔اس دوران انہوں نے یہاں امرناتھ ،کھیر بھوانی،اچھہ بل، ڈل جھیل ،اونتی پورہ ،مارتنڈ اور بجبہاڑہ کابھی دورہ کیا۔